Advertisement
Advertisement
Advertisement

جو روٹ نے ڈان بریڈ مین کا ریکارڈ برابر کردیا

Now Reading:

جو روٹ نے ڈان بریڈ مین کا ریکارڈ برابر کردیا

انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے لیجنڈری بلے باز ڈان بریڈ مین کا ریکارڈ برابر کردیا۔

برطانوی میڈیا کے ریکارڈ کے مطابق  جو روٹ نے ایشیز سیریز میں کسی بھی کپتان کے سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کا آسٹریلوی بلے باز ڈان بریڈ مین کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔

سڈنی ٹیسٹ میں گزشتہ روز  جب جو روٹ نے آسٹریلوی بالر اسکاٹ بولینڈ کی گیند پر سلپ میں کھڑے فیلڈر کو کیچ  دیا تو  یہ ایشز میں بطور کپتان پانچواں موقع ہے جب وہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیئے: جو روٹ کا ایشیز کے بعد کپتانی چھوڑنے کا عندیہ، بین اسٹوکس کا اہم اعلان

اس سے قبل ایشیز میں بحیثیت کپتان سب سےزیادہ مرتبہ  صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ ڈان بریڈمین کے پاس تھا جو اب برابر ہوگیا ہے۔

Advertisement

یہ بطور کپتان انگلینڈ کرکٹ ٹیم مجموعی طور پر ساتواں موقع ہے جب جو روٹ صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں ،ان سے آگے صرف مائیک ایتھرٹن  ہیں۔

دوسری جانب نومبر 2018 میں کولمبو میں سری لنکا کے خلاف سنچری بنانے کے تقریباً چار سال اور 38 اننگز  بعد  جونی  بیئر اسٹو نے اسی ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کی جس میں جو روٹ صفر پر آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیئے: جو روٹ کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا محمد یوسف کا ریکارڈ نہ توڑ سکے

جونی بیئر اسٹو اس سنچری سمیت آسٹریلیا میں ایشیز سیریز میں دو سنچریز بناچکے ہیں جبکہ جو روٹ آسٹریلیا میں کھیلی جانے والی ایشیز سیریز میں کوئی سنچری اسکور نہیں کرسکے ہیں۔

تاہم جو روٹ کے کیریئر پر نظر ڈالی جائے تو گزشتہ برس وہ ٹیسٹ کیلنڈر ایئر میں 1700 سے زائد رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

انہوں نے 2021 میں 29 اننگز میں 6 سنچریز کی مدد سے 1708 رنز بنائے ہیں ۔

Advertisement

جو روٹ کے علاوہ صرف دو ہی بلے باز ٹیسٹ کیلنڈر ایئر میں 1700 سے زائد رنز بناسکے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے ویوینرچرڈز 1710 رنز بناکر اس فہرست میں دوسرے جبکہ پاکستان کے محمد یوسف 1788 رنز بناکر پہلے نمبر پر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر