Advertisement
Advertisement
Advertisement

ثقلین مشتاق کو قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹادیا گیا

Now Reading:

ثقلین مشتاق کو قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹادیا گیا

پی سی بی نے ثقلین مشتاق کو قومی ٹیم کے عبوری کوچ کے عہدے سے سبکدوش کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایک بار پھر دیسی کوچز سے دل بھر گیا ہے۔

ثقلین مشتاق نے ٹی 20 ورلڈ کپ اور اس کے بعد کے تمام ایونٹس میں قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں تھیں تاہم اب انہیں اس عہدے سے الگ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ثقلین کے ’دوسرا‘ سے بابر اعظم بھی چکرا گئے

پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی فی الحال کوئی اسائمنٹ نہیں، اس لئے ثقلین مشتاق کو ان کے عہدے سے سبکدوش کر دیا گیا،

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ میں آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کیلئے غیر ملکی کوچز ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے چند روز قبل قومی کرکٹ ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی تقرری کا اشارہ دیا تھا۔

واضح رہے کہ ثقلین مشتاق انگلینڈ سمیت کئی غیرملکی کرکٹ ٹیموں کی کوچنگ کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ثقلین مشتاق کی بیٹیوں کے ساتھ پیار بھری ویڈیو وائرل

گزشتہ برس پی سی بی نے ثلقین مشتاق کو ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئر ڈیولپمنٹ مقرر کیا تھا۔

رمیر راجا کے چیئرمین پی سی بی انتخاب کے بعد قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ واقر یونس نے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Advertisement

جس کے بعد ثقلین مشتاق کو عبوری طور پر قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر