
آئی سی سی ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں فاطمہ ثناء بھی شامل
پاکستانی کھلاڑی فاطمہ ثناء کو آئی سی سی ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل کیا گیا ہے۔
آئی سی سی نے ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان کی فاطمہ ثناء کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ انگلینڈ کی ہیتھر نائٹ کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں دیگر کھلاڑیوں میں لیزلی لی ، الیسا ہیلی وکٹ کیپر، ٹیمی بیماونٹ اور میتھالی راج کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ہیلے میتھیوز، ماریزین کیپ، شبنم اسماعیل، جھولن گوسوامی اور انیسہ محمد بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا تھا جس کی کپتان نیٹ ساؤٹ کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کی تین کھلاڑی شامل ہیں۔
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں جنوبی افریقہ کی لورا وولوارڈٹ، ماریزان کپ اور شبنم اسماعیل جبکہ زمبابوے کی لورین پھری بھی شامل ہیں۔
دیگر کھلاڑیوں میں آئرلینڈ کی گیبی لوئس، بھارت کی واحد کھلاڑی اسمرتی مندھانا، علاوہ ازیں جونز، ایکلسٹون، بیومونٹ، وائٹ اور تجربہ کارسکیور کو بھی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News