Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق ٹیسٹ کرکٹر آفتاب بلوچ انتقال کر گئے

Now Reading:

سابق ٹیسٹ کرکٹر آفتاب بلوچ انتقال کر گئے

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر آفتاب بلوچ انتقال کرگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے 69 سالہ آفتاب بلوچ کی موت پر دکھ کا اظہار کیا  گیاہے۔

آفتاب بلوچ نے 1969 میں ڈھاکہ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 16 سال کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔اس ٹیسٹ کی واحد اننگز میں انہوں نے 25 رنز بنائے ۔

انہیں اپنا دوسرااور آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے چھ سال انتظار کرنا پڑا جس میں انہوں نے لاہور میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 12 اور 60 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

آفتاب  بلوچ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے چھٹے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں ۔

1973-74 کے فرسٹ کلاس سیزن میں سندھ کی کپتانی کرتے ہوئے   انہوں نے بلوچستان کے خلاف کراچی میں 428 رنز کی یادگار اننگز کھیلی تھی۔

Advertisement

اس  میچ میں سندھ نے بلوچستان کے 93 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز 7 وکٹوں پر 951 رنز پر ڈکلیئر کی اور پھر مہمان ٹیم  دوسری اننگز میں 283 پر آؤٹ کرکے اننگز اور بڑے مارجن سے فتح سمیٹی۔

آفتاب  بلوچ نے 172 فرسٹ کلاس  میچز میں 41.68 کی اوسط سے 9171 رنز بنائے اور 223 وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر