پشاور زلمی نے ڈیرن سیمی کی جگہ جیمز فوسٹر کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لیے پشاور زلمی نے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا۔
پی ایس ایل 7 کے لیے جیمز فوسٹر کو پشاور زلمی کا ہیڈکوچ مقرر کردیا گیا ہے جبکہ ہاشم آملہ بیٹنگ کوچ کے فرائض نبھائیں گے۔
جیمز فوسٹر اس سے قبل زلمی کے ساتھ دو سال اسسٹنٹ کوچ کے طور پر منسلک رہے ہیں۔
محمد اکرم ٹیم ڈائریکٹر اور باؤلنگ کوچ کے فرائض سر انجام دیں گے ۔
ترجمان پشاور زلمی کا کہنا ہے کہ سابق کوچ ڈیرن سیمی پہلے مرحلے میں اپنی مصروفیات کے باعث دستیاب نہیں ہیں۔
پاکستان کے سابق کپتان و کوچ انضمام الحق پشاور زلمی کے اعزازی صدر ہیں ۔
چیئر مین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ پشاور زلمی مینجمنٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
