
آسٹریلیا میں ملک بدر ہونے کے خلاف لڑنے والے عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کے متعلق عدالتی دستاویزات میں سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔
دستاویزات کے مطابق 16 دسمبر کو جوکووچ کے کووڈ-19 ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔
جمعرات کو میلبرن پہنچنے کے بعد جوکووچ کو امیگریشن میں روکتے ہوئے ان کا ویزا منسوخ کر دیا تھا۔
34 سالہ کھلاڑی نے عدالت میں اپنی درخواست میں کہا کہ ان کے پاس درست وزیا اور آسٹریلین اوپن کے منتظمین کی جانب سے طبی چھوٹ تھی۔
تاہم فی الحال لازمی ویکسینیشن کے ناقدین اس بحث میں لگے ہوئے ہیں کہ آیا وہ ملک کے کووڈ ویکسین سے متعلق ضوابط سے بری ہیں یا نہیں۔
جوکووچ نے بتایا کہ وہ سفر کے پورے معیار پر اترتے ہیں
درخواست کے مطابق انہیں محکمہ داخلہ امور کی جانب سے یکم جنوری کو ایک دستاویز موصول ہوئی جس میں انہیں بتایا گیا کہ وہ کوارِنٹائن کے بغیر آسٹریلیا گھومنے کی ضروریات پر پورا اترتے ہیں۔
جوکووچ کے وکلاء نے کہا کہ انہیں ٹینس آسٹریلیا کی جانب سے چھوٹ کا سرٹیفیکیٹ موصول ہوا جو ماہرین کے ایک آزاد ریویو پینل نے دیا، جن کا فیصلہ وکٹورین اسٹیٹ حکومت کے اپنے میڈیکل ایگزمپشن پینل نے ثبت کیا۔
لیک ہونے والے خط کے مطابق ٹینس آسٹریلیا نے غیر ویکسین شدہ کھلاڑیوں کو کہا کہ اگر وہ کووڈ سے پچھلے چھ ماہ میں صحت یاب ہوئے ہیں تو انہیں شاید وقتی چھوٹ مل سکے۔
ٹینس آسٹریلیا نے کہا کہ انہوں نے قصداً کھلاڑیوں کو گمراہ نہیں کیا اور وہ ہمیشہ کھلاڑیوں کے ویکسین لگوانے پر زور دیتے ہیں۔
ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ جاری کی جانے والی ہدایت قومی حکومت کی ویب سائٹ کی معلومات پر مبنی تھی جو وفاقی وزیرِ صحت نے دی تھیں۔
نیوز کارپوریشن میڈیا آؤٹ لٹس کا کہنا تھا کہ ایسوسی ایشن نے اپنی ہدایت گزشتہ ماہ جاری کی۔
تاہم حکومت نے ایک خط جاری کیا جس میں اس نے بتایا کہ نومبر میں حکومت نے ٹینس آسٹریلیا کو لکھا تھا کہ بچھلا کووڈ انفیکشن آسٹریلیامیں چھوٹ کے لیے لازمی وجہ نہیں تھی، جیسے کہ دیگر ممالک میں ہے۔
جوکووچ ٹورنامنٹ سے متعلقہ ان تین لوگوں میں سے ہیں جنہیں بارڈر حکام نے آسٹریلیا چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔
جن میں سے ایک چیک رپبلک کی ڈبلز اسپیشلسٹ ریناٹا ووراکووا ہیں جنہوں نے اس ہفتے میلبرن میں وارم اپ ٹورنامنٹ کھیلا ہے۔ لیکن انہوں نے اب ملک چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News