Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان ہالینڈ ون ڈے سیریز ؛ محمد نبی نے ٹیم میں نوجوانوں کیلیے جگہ چھوڑ دی

Now Reading:

افغانستان ہالینڈ ون ڈے سیریز ؛ محمد نبی نے ٹیم میں نوجوانوں کیلیے جگہ چھوڑ دی

افغان کرکٹ بورڈ نے ہالینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا ہے تاہم محمد نبی نے فی الحال ٹیم میں شمولیت سے معذرت کرلی ہے۔

افغانستان اور ہالینڈ کے درمیان 21 جنوری سے قطر کے دارالحکومت دوحا میں ون ڈے سیریز کھیلی جارہی ہے۔

سیریز کے لیے افغان ٹیم کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، محمد نبی نے ٹیم میں شمولیت سے معذرت کرلی ہے جب کہ نوین الحق بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کی وجہ سے ون ڈے سیریز کے لیے دستیاب نہیں۔

محمد نبی نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی جگہ نوجوان کھلاڑی بین الاقوامی کرکٹ کا تجربہ حاصل کرے تاکہ مستقبل میں ٹیم کے لئے اچھے کھلاڑی دستیاب ہوسکیں۔

افغان کرکٹ ٹیم کی قیادت حشمت اللہ شہیدی کریں گے جنہیں گزشتہ برس ون ڈے اسکواڈ کا کپتان بنایا گیا تھا۔

Advertisement

18 رکنی افغان اسکواڈ میں 4 کھلاڑی ریاض حسن، محمد سلیم صافی، فضل حق فاروقی اور شہیداللہ کمال بین الاقوامی ون ڈے فارمیٹ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کریں گے۔

فضل حق فاروقی ایک ٹی ٹوئنٹی جب کہ شہید اللہ کمال ٹیسٹ کیپ حاصل کرچکے ہیں۔

افغان اسکواڈ میں حشمت اللہ شہیدی، عظمت اللہ عمر زئی، فرید ملک، فضل حق فاروقی، گلبدین نائب، اکرام علی خیل، مجیب الرحمان، نجیب اللہ زردان، قیس احمد، رحمان اللہ گرباز، رحمت شاہ، راشد خان، ریاض حسن ، محمد سلیم صافی ، شہید اللہ کمال، شرف الدین اشرف، عثمان غنی اور یامین احمد زئی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان اور ہالینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہے، اس سیریز میں حاصل ہونے والے پوائنتس کی بنیاد پر ٹیمیں 2023 کے ورلڈ کپ میں جگہ بناسکیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر