
پی ایس ایل ترانے پر ڈانس ویڈیو نے گراؤنڈ میں تہلکہ مچادیا
پی ایس ایل ترانے پر نوجوان کے ڈانس نے گراؤنڈ میں موجود شائقین کی توجہ حاصل کرلی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کے میچز جاری ہیں جس میں شائقین کرکٹ کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں جس سے شائقین بھی خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔
گذشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ایک نوجوان گراؤنڈ میں موجود سب کی توجہ کا مرکز بن گیا جبکہ اس نوجوان کی پی ایس ایل ترانے پر ڈانس ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
Is performance ka #LevelHai 🕺🏼
AdvertisementApni moves ka bhi level dikhaen. Use this sound to get featured: https://t.co/CXbCtGVEw1#HBLPSL7 l #PZvIU l #KhelegaPakistan l #AgayDekh pic.twitter.com/WegyJbC7DI
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 30, 2022
پاکستان سپر لیگ کے آفیشل اکاؤنٹ سے نوجوان کے ڈانس اسٹیپ کی ویڈیو شیئر کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی جبکہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’اس ویڈیو کا لیول ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7 کے میچز کے دوران ننھے شائقین کا احتجاج، ویڈیو وائرل
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کالے رنگ کی شرٹ میں ملبوس نوجوان ترانہ چلتے ہی ڈانس کرنا شروع کردیتا ہے جبکہ وہاں موجود شائقین بھی اس کے ڈانس اسٹیپ کو خوب پسند کرتے ہیں۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے بھی خوب مزے مزے کے تبصرے دیکھنے کو ملے، ایک صارف نے کہا کہ چیئر لیڈر کی ضرورت نہیں جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’یہی ہوتا ہے جب کسی ٹک ٹاکر کو آپ گراؤنڈ میں جانے کی اجازت دیں‘۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کے پہلے مرحلے کے میچز 7 فروری تک کراچی میں جاری ہیں جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز 10 فروری سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جو 27 فروری تک جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News