Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف کمنٹیٹر بھی محمد رضوان کے فین نکلے

Now Reading:

معروف کمنٹیٹر بھی محمد رضوان کے فین نکلے
محمد رضوان

محمد رضوان

محمد رضوان کی پرجوش کپتانی نے معروف کمنٹیٹر مائیک ہیزمین کو خوش کردیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق وکٹ کیپر و بلے باز سٹمپس کے پیچھے اپنی چستی کے لیے جانے جاتے ہیں تاہم یہ محمد رضوان کی پرجوش کپتانی تھی جس نے مائیک ہیزمین کو بھی خوش کردیا۔

رپورٹ کے مطابق کمنٹری باکس میں مائیک ہیزمین ملتان سلطانز کے کپتان کو میدان میں ان کے پرجوش رویے کی وجہ سے داد دیے بغیر نہ رہ سکے اور گذشتہ روز کھیلے گئے کراچی کنگز کے خلاف میچ میں ان کی کپتانی کو بہت پسند کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7؛ ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو افتتاحی میچ میں شکست دیدی

Advertisement

مائیک ہیزمین کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کی کپتانی کا انداز بہت پسند ہے، ان کی چستی خرگوش جیسی ہے جو کبھی نہیں رکتا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پی ایس ایل 7 کے پہلے میں ملتان سلطانز نے محمد رضوان کی قیادت میں کراچی کنگز کو شکست دی تھی جبکہ انہوں نے یہ کامیابی 7 وکٹوں سے اپنے نام کی تھی۔

اس میچ میں بھی ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان کی سال 2021 کی کارکردگی پر ایک نظر

Advertisement

یاد رہے کہ محمد رضوان ہی کی قیادت میں ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 6 میں کامیابی حاصل کرکے پہلی بار ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے احتجاج اور یو اے ای سے میچ پر بھارتی میڈیا آئی سی سی پر برس پڑا
آئی سی سی کا دہرا معیار ، 2008 میں بھارتی ٹیم کے احتجاج پر امپائراسٹیوبکنر کوہٹادیا گیا تھا
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
مصافحے کے بعد نیا انکار؛ سوریا کمار کا ایشیاکپ کی ٹرافی محسن نقوی سے لینے سے انکار
ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا، میچ ہارنے پر راشد خان کی پاکستانی امپائر سے بدتمیزی
پاکستان اور یو اے ای کا میچ آج شیڈول کے مطابق کھیلے جانے کا امکان، تیاریاں مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر