
لاہور: پی سی بی نے بابر الیون کو 2021 کی شاندار مہم جوئی پر کیش انعامات دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر الیون کو 2021 میں شاندار مہم جوئی کرنے پر کیش انعامات دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ورلڈ کپ ہسٹری میں بھارت کو شکست دینے پر بھی کیش انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سال 2021 پاکستان کرکٹ کے لئے کیسا رہا؟
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پر بھی انعام دیا جائے گا جبکہ کھلاڑیوں کو کیش انعامات دینے کی خوش خبری جلد سنائے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ چئیرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے بھارت کو ہرانے پر ایک بزنس مین کی جانب ست بلینک چیک دینے کی پیشکش کا انکشاف کیا تھا جبکہ بھارت کو شکست دینے کے بعد بلینک چیک کا معاملہ سامنے نہیں آسکا۔
یہ بھی پڑھیں: محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
ذرائع کے مطابق چئیرمین رمیز راجا کی خصوصی دلچسپی پر کھلاڑیوں کو انعامات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے ایک خوش قسمت سال رہا کیونکہ اس سال پاکستان کرکٹ نے جہاں کئی ریکارڈز توڑے وہیں لاتعداد فتوحات بھی حاصل کی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News