
بنگلا دیش نے نیوزی لینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ وہ کارنامہ انجام دے دیاجو انگلینڈ اور جنوبی افریقا بھی نہ کر سکے۔
ماؤنٹ مونگانوئی کے بے اوول میں جاری ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش اپنی پہلی اننگز میں 458 رنز بناکر نیوزی لینڈ کی سرزمین پر نیوزی لینڈ کے خلاف 4 مرتبہ 400 رنز بنانے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔
یہ اعداد و شمار 2010 کے بعد سے اب تک کے ہیں۔ اس دوران آسٹریلیا اور بنگلادیش کے علاوہ کوئی بھی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ان کے ہوم گراؤنڈ میں ایک ٹیسٹ اننگ میں 400 رنز نہیں بناسکی ہے۔
آسٹریلیا نے 2010 سے اب تک 4 ٹیسٹ میچز میں 4 مرتبہ 400 سے زائد رنز بنائے ہیں جبکہ بنگلادیش نے اسی عرصے کے دوران 6 ٹیسٹ میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔
https://twitter.com/ESPNcricinfo/status/1478288076266881024
اس عرصے کے دوران انگلینڈ 7 ٹیسٹ میچز میں 3 مرتبہ جبکہ جنوبی افریقا 6 ٹیسٹ میچز میں 2 مرتبہ ہی 400 سے زائد رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے ہیں۔
مزید پڑھیئے: نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ؛ بنگلا دیش نئی تاریخ رقم کرنے کو تیار
واضح رہے کہ بے اوول میں جاری میچ میں بنگلادیش کی پوزیشن مضبوط ہے اور اس کی تاریخی فتح کے امکانات روشن ہیں۔
نیوزی لینڈ ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 328 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی جبکہ جواب میں بنگلادیش نے اپنی پہلی اننگز میں 458 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کو دوسری اننگز میں مشکلات کا سامنا ہے اور اس کی آدھی ٹیم 147 رنز پر پویلین لوٹ چکی ہے جبکہ اسے بنگلادیش پر ابھی صرف 17 رنز کی برتری حاصل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News