Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: بھارتی بلے باز جنوبی افریقی بالرز کے آگے بے بس، 223 پر ڈھیر

Now Reading:

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: بھارتی بلے باز جنوبی افریقی بالرز کے آگے بے بس، 223 پر ڈھیر

سیریز کے فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم جنوبی افریقی بالرز کے سامنے بے بس ہوکر 223 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ  میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو کپتان ویرات کوہلی کے علاوہ کوئی کھلاڑی جنوبی افریقی بالرز کے سامنے زیادہ دیر مزاحمت نہ کرسکا۔

ویرات کوہلی 79 اور چتیشور پجارا 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔ریشابھ پانت 27، میانک اگروال 15، کے ایل راہول اور شردل ٹھاکر 12، 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

https://twitter.com/ICC/status/1480922512590520329

اجنکیا رہانے 9،  محمد شامی 7 ، روی چندرن ایشون 2 اور جسپریت بمراہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔امیش یادو4 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

Advertisement

جنوبی افریقا کی جانب سے کگیسو ربادا نے 4، مارکو جینسن نے 3 جبکہ ڈوین اولیور ، لنگی نگیدی اور کیشو مہاراج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل تین ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 113 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے 7 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
ٹی 20 میں سنچری کا نیا ریکارڈ، فل سالٹ نے جنوبی افریق بالرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر