
رمیز راجہ نے سابق قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی پروقار تقریب میں تعریف کی تو دیگر قومی کھلاڑی بھی سابق کپتان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں چیئرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی جانب سے اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا۔
اس تقریب میں قومی کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی جبکہ چیئرمین کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے تھے جس میں کیش پرائز بھی شامل تھے۔
تقریب میں جب سابق کپتان سرفراز احمد کو انعام دینے کے لیے اسٹیج پر مدعو کیا گیا تو چیئرمین کرکٹ بورڈ نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ’یہ اس لیے قابل تعریف ہیں کیونکہ بڑا مشکل ہوتا ہے جب آپ کپتان رہیں ہوں اور پھر آپ ریزوو میں چلیں جائے لیکن پھر بھی آپ ڈسپلن اور ڈیکورم کو مینٹین رکھیں‘۔
رمیز راجہ نے مزید کہا تھا کہ آپ کو بہت بہت مبارک ہو، آپ ایک اصل ٹیم کے کھلاڑی ہیں۔
بعد ازاں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سرفراز احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کپتانی کرتے وقت جب بھی کسی مشورے کی ضرورت پڑتی ہے تو وہ فوراً سیفی بھائی (سرفراز احمد) کے پاس چلے جاتے ہیں۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سیفی بھائی نے لمبے عرصے تک ٹیم کی قیادت کی ہے اور وہ ایک تجربہ کار کپتان ہیں، سیفی بھائی کے مشوروں سے مجھے بہت مدد ملتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرفراز احمد کی شاعری پر قومی کھلاڑی عش عش کر اٹھے
دوسری جانب قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی بھی پیچھے نہ رہے اور انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق کپتان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’کپتان آپ بہترین انسان، بڑے لیڈر اور شاندار ٹیم کے پلیئر ہیں‘۔
Kaptaan, you're a thorough gentleman, a great leader and a wonderful team player who can do anything for his team & country's pride. Thank you for being a great guide always🙏🏼 Keep inspiring us and keep making Pakistan proud 🇵🇰🇵🇰 #meracaptaan @SarfarazA_54 pic.twitter.com/pKFg3sTJmT
— Hassan Ali 🇵🇰 (@RealHa55an) January 16, 2022
انہوں نے سرفراز احمد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی ٹیم اور ملک کے وقار کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔
سرفراز احمد نے بھی ٹوئٹر پر حسن علی کی تعریفی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی کہا کہ ’شکریہ کے سوا کچھ نہیں کہہ سکتا میری جان‘۔
Thanks mere jan can’t say much more @RealHa55an ❤️❤️❤️ https://t.co/8zLAa6apqD
— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) January 16, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News