
پاکستان فٹبال فیڈریشن کی عالمی فٹبال تنظیم (فیفا) میں رکنیت بحال ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی فٹبال تنظیم (فیفا) اور پاکستان کی وزارت بین الصوبائی رابطہ میں رکنیت کی بحالی سے متعلق رابطہ ہوا ہے۔
وزارت بین الصوبائی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کو فٹبال ہاؤس خالی کروانے کے لیے خط لکھ دیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فٹبال ہاؤس خالی کرنے کے بعد امید ہے فیفا پاکستان کی رکنیت بحال کر دے گا ۔
یاد رہے کہ فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن میں سیاسی مداخلت پر اپریل 2021 میں پاکستان کی رکنیت معطل کردی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News