Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوواک جوکو وچ عدالتی جنگ میں سرخرو

Now Reading:

نوواک جوکو وچ عدالتی جنگ میں سرخرو

نوواک جوکو وچ نے عدالتی جنگ جیت لی ہے جس کے بعد عدالت نے انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سربیا سے تعلق رکھنے والے ٹینس اسٹار نوواک جوکو وچ عدالتی جنگ میں سرخرو ہوگئے ہیں جبکہ آسٹریلوی عدالت نے انہیں رہا کرنے کا بھی حکم جاری کردیا ہے جس کے بعد اب وہ اپنے ٹائٹل گرینڈ سلیم کا بھی دفاع کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جوکووچ کو ’بغیر ویکسینیشن‘ آسٹریلین اوپن میں شرکت کی اجازت مل گئی

واضح رہے کہ ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ گزشتہ دنوں آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لیے آسٹریلیا پہنچے تو امیگریشن حکام نے انہیں روکتے ہوئے ان کا ویزہ منسوخ کردیا تھا جس کے بعد انہوں نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا۔

Advertisement

نوواک جوکووچ نے عدالت میں دائر درخواست میں کہا تھا کہ ان کے پاس درست ویزہ اور آسٹریلین اوپن کے منتظمین کی جانب سے طبی چھوٹ تھی جبکہ انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ کہ وہ سفر کے پورے معیار پر اترتے ہیں۔

یاد رہے کہ نوواک جوکووچ 16 دسمبر کو کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے جبکہ آسٹریلین اوپن نے انہیں بغیر ویکسی نیشن کے ایونٹ میں شرکت کی اجازت دے دی تھی۔

Advertisement

نوواک جوکووچ نے اپنی درخواست میں اس ہی حوالے سے موقف اختیار کرتے ہوئے لکھا کہ ’انہیں محکمہ داخلہ امور کی جانب سے یکم جنوری کو ایک دستاویز موصول ہوئی جس میں انہیں بتایا گیا کہ وہ قرنطینہ کے بغیر آسٹریلیا گھومنے کی ضروریات پر پورا اترتے ہیں۔

ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ انہیں آسٹریلیا کی جانب سے چھوٹ کا سرٹیفکٹ موصول ہوا جو ماہرین کے ایک آزاد پینل کی جانب سے دیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر