Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 7 کے دوران کراچی کی مختلف شاہراہوں کو سجانے کا فیصلہ

Now Reading:

پی ایس ایل 7 کے دوران کراچی کی مختلف شاہراہوں کو سجانے کا فیصلہ

کراچی: کمشنر کراچی نے پی ایس ایل 7 کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے شہر کی مختلف شاہراہوں کو سجانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیرصدارت اجلاس میں پی ایس ایل 7 کے دوران شہر کی مخلتف شاہراہوں کو سجانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اجلاس میں ایونٹ ک حوالے سے فول پروف سیکیورٹی بھی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ شہر کی مختلف شاہراہوں کو سجایا جائے گا اور کھلاڑیوں کے کٹ آؤٹس آویزاں کئے جائیں گے جبکہ اجلاس میں پارکنگ انتظامات، شٹل سروس سمیت سہولتوں کی فراہمی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7: تماشائیوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ سامنے آگیا

Advertisement

اجلاس کے دوران کمشنر کراچی نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک دباؤ کے پیش نظر ٹریفک روانی کےخصو صی انتظامات کئےجائیں اور صرف ضروری راستوں کو ہی بند کیا جائے۔

انہوں نے مزید ہدایات جاری کی کہ  اسٹیڈیم کےاطراف اسٹریٹ لائٹس نصب ہوں اور شاہراہیں روشن ہونی چاہئیے۔

دوسری جانب پی سی بی نے پی ایس ایل 7 کے  میچز کے لیے 25 فیصد تماشائیوں کو داخلے کی اجازت دی ہے جبکہ فیصلے کے مطابق کراچی میں شیڈول ہر میچ میں تقریباَ 8000 تماشائیوں کونیشنل اسٹیڈیم کراچی میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے بارہ سال سے زائد عمر کے تمام افراد کو مکمل کووڈ 19 ویکسین ہونا لازمی ہوگا جبکہ اسٹیڈیم کے داخلی دروازوں پر اپنا درست ویکسی نیشن سرٹیفکٹ دکھانا لازمی ہوگا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: رمیز راجا نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں بھاری اخراجات سے روک دیا

اسٹیڈیم میں چہرے کو ماسک سے مسلسل ڈھانپے رکھنا لازم ہوگا جبکہ این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ کووڈ 19 سے متعلق ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر