
پی ایس ایل سیون کا آغاز آج سے کراچی میں ہورہا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں پی ایس ایل کے پچھلے چھ سیزنز میں سب سے زیادہ چھکے کن کھلاڑیوں نے لگائے۔
شائقین کرکٹ کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئی ہیں اور آج سے پی ایس ایل کے نئے سیزن 7 کا آغاز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے جس کا افتتاحی میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا۔
نئے سیزن میں نئے ریکارڈز بنیں گے اور چوکے، چھکوں کی برسات، جیت اور ہار کے لمحات شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز ہوں گے جبکہ گذشتہ سیزنز کی طرح اس سیزن میں بھی امید کی جارہی ہے کہ حسن علی، محمد آصف اور حارث رؤف جیسے کھلاڑی ابھر کر سامنے آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، کس پاکستانی کھلاڑی نے سب سے زیادہ چھکے لگائے؟ جانیے
لیکن کیا آپ جانتے ہیں اس سے قبل کھیلے گئے 6 ایونٹس میں کس کھلاڑی نے سب سے زیادہ چھکے لگائے، اگر نہیں جانتے تو آئیے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
پی ایس ایل میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی
پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز پاکستانی بلے بازاور پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی کامران اکمل کے پاس ہے، جنہوں نے 69 میچز میں سب سے زیادہ 84 چھکے مارے ہیں۔
دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن ہیں، جنہوں نے 46 میچز میں 81 چھکے مارے ہیں۔
شین واٹسن پی ایس ایل میں دو ٹیموں کی نمائندگی کرچکے ہیں جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
اس فہرست میں تیسرا نمبر پاکستان کے بلے باز آصف علی کا رہا جنہوں نے اسلام آباد ہونائیٹڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے 55 میچز میں 68 چھکے مارے ہیں۔
علاوہ ازیں اس فہرست میں بالترتیب چوتھے، پانچویں، چھٹے اور ساتویں نمبر پر شرجیل خان، شعیب ملک، فخر زمان اور محمد حفیظ ہیں۔
واضح رہے کہ آج سے شروع ہونے والے پی ایس ایل کے پہلے میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں پاکستان کے نامور گوکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے جبکہ ایونٹ کے سلسلے میں جامع سیکیورٹی پلان بھی مرتب کرلیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News