Advertisement
Advertisement
Advertisement

انڈر 19 ورلڈ کپ، بھارتی ٹیم کے کپتان سمیت پانچ کھلاڑی کورونا کا شکار

Now Reading:

انڈر 19 ورلڈ کپ، بھارتی ٹیم کے کپتان سمیت پانچ کھلاڑی کورونا کا شکار

ویسٹ انڈیز میں جاری انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کے کیمپ میں کپتان سمیت پانچ کھلاڑیوں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

کورونا کا شکار ہونے والے تمام کھلاڑیوں کو یوگنڈا کے خلاف میچ سے باہر کر دیا گیا ہے، یوگنڈا کے خلاف میچ آج کھیلا جائے گا۔

کل جمعہ کو ہونے والے پی سی آر ٹیسٹ کے مطابق بھارتی ٹیم کے کپتان یش دھول سمیت پانچ کھلاڑیوں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد کھلاڑیوں کو آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

کورونا سے متاثرہ کھلاڑیوں کو آج ہونے والے گروپ میچ سے بھی الگ کر دیا گیا ہے، بھارتی ٹیم پہلے ہی ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

Advertisement

ویسٹ انڈیز سے ملنے والی رپورٹس کے مطابق اگر بھارت آج یوگنڈا کو ہرا کر اپنے گروپ میں ٹاپ پر آتا ہے تو اس کا کوارٹر فائنل 29 جنوری کو ہو گا ۔

کوارٹر فائنل سے قبل بھارت کے تمام آئسولیٹ کھلاڑی واپس کیمپ جوائن کر لیں گے ، مگر کپتان یش دھول کو مزید ایک دن اور قرنطینہ میں گزارنا ہو گا۔

آئی سی سی کے ترجمان کے مطابق آئرلینڈ کے خلاف میچ میں اترنے والے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

ٹورنامنٹ پروٹوکول کے مطابق کورونا مثبت آنے والے کھلاڑیوں کو لازمی پانچ دن کا قرنطینہ کرنا ہو گا ، اس دوران ان کا تین مرتبہ کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر