
آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو اگلی فلائیٹ سے گھر واپس بھیجنے کی وارننگ جاری کردی ہے۔
آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار آسٹریلین اوپن میں شرکت کا طبی استثنیٰ ثابت کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو انہیں اگلی فلائیٹ سے گھر واپس بھیج دیا جائے گا۔
سربیا کے ٹینس اسٹار اپنے گرینڈ سلیم ٹائٹل کے دفاع کے لیے آج رات میلبرن پہنچیں گے ۔جوکووچ نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ انہیں میلبرن میں کھیلنے کے لیے طبی استثنیٰ مل گیا ہے۔
لیکن آسٹریلوی وزیر اعظم نے خبردار کیا ہے کہ جوکووچ کے ساتھ عام لوگوں کی طرح کا برتاؤ کیا جائے گا اور اگر ان کے کورونا ویکسین سے طبی استثنیٰ کے ثبوت ناکافی سمجھے گئے تو ان کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوواک جوکووچ کے لیے کوئی خاص ریاعت نہیں کی جائے گی۔
مزید پڑھیئے: جوکووچ کو ’بغیر ویکسینیشن‘ آسٹریلین اوپن میں شرکت کی اجازت مل گئی
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں ٹینس اسٹارز سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم ایونٹ کی تیاری کے لیے آسٹریلیا پہنچنا شروع ہوئے تھے تاہم ان کے درمیان جوکووچ کہیں نظر نہیں آرہے تھے۔
ان کی غیر موجودگی نے ان قیاس آرائیوں میں اضافہ کیا کہ شاید وہ اس بات کی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کرتے ہوئے آسٹریلیا کا سفر نہیں کریں گے کہ آیا انہوں نے کورونا وائرس ویکسین لگوائی ہے یا نہیں۔
Happy New Year! Wishing you all health, love & joy in every moment & may you feel love & respect towards all beings on this wonderful planet.
I’ve spent fantastic quality time with loved ones over break & today I’m heading Down Under with an exemption permission. Let’s go 2022! pic.twitter.com/e688iSO2d4
Advertisement— Novak Djokovic (@DjokerNole) January 4, 2022
یاد رہے کہ جوکووچ نےاپنی میڈیکل پرائیویسی قرار دے کر متعد د مرتبہ پوچھے جانے کے باوجود ویکسینیشن سے متعلق نہیں بتایا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News