جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا پہلا مقابلہ جیتنے کے باوجود بھارت کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بڑا دھچکا لگا ہے۔
جنوبی افریقا کے خلاف سنچورین میں کھیلےگئے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو سست بولنگ کا مرتکب پایا گیا ہے۔
سنچورین ٹیسٹ کے میچ ریفری اینڈی پائی کروفٹ، امپائرز ماریس ایراسمس، ایڈریان ہولڈ اسٹاک، علاؤالدین پالیکر اور بونگانی جیلے نے متفقہ طور پر بھارتی ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔
اس کے علاوہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنتس ٹیبل پر بھارت کا ایک پوائنٹ بھی کاٹ لیا گیا ہے۔
بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے الزامات اور سزا قبول کر لی ہے، اس لیے اس معاملے کی باضابطہ سماعت نہیں ہوئی۔
بھارت نے اگست 2021 میں برطانیہ کے خلاف ناٹنگھم ٹیسٹ میں بھی سلو اوور ریٹ پر 2 ڈبلیو ٹی سی پوائنٹ کھو دیے تھے۔
اسے بھی پڑھیے: ویرات کوہلی ہر ایک سے لڑتے رہتے ہیں
سست رفتار بولنگ کی وجہ سے بھارت اب تک مجموعی طور پر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 3 پوائنٹس کھوچکا ہے۔ جو اس کے لئے چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی کو مشکل بناسکتا ہے۔
آسٹریلیا نے 2020 میں بھارت کے خلاف میلبورن ٹیسٹ کے دوران سلو اوور ریٹ کے لیے چار پوائنٹس کھو دیئے تھے، جس کا فائدہ پہلی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں نیوزی لینڈ اور بھارت کو ہوا تھا۔
اسے بھی پڑھیے: کوہلی کی پاکستانی کھلاڑی کی آواز میں ویڈیو وائرل
واضع رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 2023 میں پوانٹس ٹیبل پر سر فہرست رہنے والی دو ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
