
جاپان سے تعلق رکھنے والے جمناسٹک کے مایہ ناز کھلاڑی اولمپک چمئین اُوچی مُورا نے جمناسٹک کے کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
جمناسٹک کے مایہ ناز کھلاڑی اُوچی مُورا کوہے نے کہا ہے کہ نصف عمر سے زائد عرصہ جاپان کی نمائندگی کرنا میرے لیے باعث فخر ہے۔ اولمپک چیمپئن جمناسٹ نےچند روز قبل کھیل سے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا تھا۔
اُوچی مُورا نے جمعے کے روز ایک اخباری کانفرنس میں کہا کہ مقابلوں سے سبکدوش ہونے پر ان کے کوئی خاص جذبات نہیں ہیں اور نہ ہی انہیں اس کا حقیقی ادراک ہوا ہے۔
اُوچی مُورا نے کہا انہوں نے 3 سال کی عمر میں جمناسٹک شروع کی اور ان کا کیریئر 30 سالوں پر محیط رہا، جس میں 16 سال انہوں نے قومی ٹیم کی نمائندگی کی۔
انہوں نے کہا کہ مختلف معاملات پر اب میں اعتماد سے اپنا نقطہ نظر پیش کر سکوں گا۔ کھیل سے سبکدوش ہونے کے فیصلے کے اوقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت مشکل فیصلہ تھا۔
2020 کے ٹوکیو اولمپکس کے بعد اور اکتوبر میں عالمی چیمپئن شپس سے قبل مشق کے دوران انہوں نے محسوس کیا کہ وہ ایک بند گلی میں آ چکے ہیں۔
اُوچی مُورا نے کہا کہ چمپئن شپس کے دوران وہ سوچ رہے تھے کہ یہ ان کا آخری ایونٹ ہو سکتا ہے۔
مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے وہ محض فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے اور چھلانگ میں گرنے کے بجائے اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کا سوچ رہے تھے۔ اُوچی مُورا ان مقابلوں میں چھٹے نمبر پر آئے تھے۔
ناگاساکی پریفیکچر سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ اُوچی مُورا نے لندن اولمپکس 2012 اور ریو ڈی جنیرو اولمپکس 2016 میں انفرادی آل راؤنڈ کیٹگری میں سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔
انہوں نے مسلسل چھ بار عالمی چمپئن شپس میں بھی کامیابی حاصل کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News