
آسٹریلوی حکام کی جانب سے سربیئن ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کیے جانے کے بعد اب انہیں دوبارہ حراست میں لیا جائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی حکام نے کہا ہے کہ کل بروز (ہفتہ) کو نوواک جوکووچ کو ان کا ویزا منسوخ کیے جانے کے بعد حراست میں لیا جائے گا۔
حکام نے جوکووچ کی گرفتاری کا فیصلہ آسٹریلوی امیگریشن وزیر کی طرف سے دوسری بار ان کا ویزا منسوخ کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کی وجہ سے کیا ہے۔
مزید پڑھیئے: گمراہ کن معلومات پر جوکووچ کو پانچ سال قید کا خطرہ
عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار اور آسٹریلین اوپن کے دفاعی چیمپئن کا ویزا گزشتہ ہفتے میلبرن پہنچنے پر منسوخ کر کے انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا۔
نوواک جوکووچ نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں آسٹریلیا میں داخلے کے لیے لازمی کورونا ویکسین سے طبی استثنیٰ مل گیا ہے ۔
انہوں نے ویزا منسوخی اور حراست میں لیے جانے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا اور کیس جیت گئے تاہم عدالتی فیصلے کے کچھ ہی دیر بعد انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا۔
مزید پڑھیئے: نوواک جوکووچ رہائی کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ گرفتار
آج صبح آسٹریلوی میڈیا میں یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ جوکووچ کو ملک سے ڈی پورٹ کردیا جائے گا تاہم انہوں نے ویزا منسوخی کے فیصلے کو ایک بار پھر چیلنج کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ عالمی ٹینس نمبر ایک ٹینس اسٹار نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی ہے جو کہ دیگر لوگوں کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔
ویزا منسوخ ہونے سے جوکووچ کے ریکارڈ 21 ویں گرینڈ سلیم ٹائٹل کے حصول کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔
مزید پڑھیئے: آسٹریلیا نے جوکووچ کے بعد ایک اور ٹینس اسٹار کا ویزا منسوخ کردیا
ٹینس کی تاریخ میں سب سے زیادہ گرینڈ سلیم ایونٹ جیتنے والوں میں روجر فیڈرر، رافیل نڈال اور نوواک جوکووچ شامل ہیں، تینوں کھلاڑیوں نے 20،20 ٹائٹل اپنے نام کیے ہوئے ہیں ۔
واضح رہے کہ اگر جوکووچ کو ڈی پورٹ کیا جاتا ہےتو وہ آئندہ تین سال تک آسٹریلیا میں داخلے کے اہل نہیں ہوں گے ، سوائے ان مجبور حالات کے جو آسٹریلیا کے مفاد میں ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News