Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوواک جوکووچ رہائی کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ گرفتار

Now Reading:

نوواک جوکووچ رہائی کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ گرفتار

سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو رہائی کے چند گھنٹوں بعددوبارہ گرفتارکرلیا گیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق نوواک جوکووچ کو چند گھنٹوں قبل ہی رواں برس کے آسٹریلین اوپن میں حصہ لینے کی اجازت ملنے کے باوجود آسٹریلوی حکومت نے مبینہ طور پر گرفتار کر لیا ہے۔

ایک مقامی خاتون صحافی نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ جوکووچ کے والد نے انہیں بتایا ہے کہ ان کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

https://twitter.com/ksenijapavlovic/status/1480444088969314304?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1480448689533554689%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es3_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.sportbible.com%2Ftennis%2Fdjokovic-reported-arrested-after-visa-cancellation-has-been-overturned-20220110

عالمی نمبر ایک اور دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ کے رواں ماہ کے آغاز میں آسٹریلیا پہنچنے پر ان کا ویزا منسوخ کرکے انہیں  ملک میں داخلے سے روک دیا گیا تھا۔

Advertisement

مزید پڑھیئے: نوواک جوکو وچ عدالتی جنگ میں سرخرو

جوکووچ کو آسٹریلیا میں داخلے اور نئے سال کے پہلے گرینڈ سلیم ایونٹ میں شرکت کے لیے طبی استثنیٰ ثابت نہ کرسکنے پر جمعرات کو ایک ہوٹل میں حراست میں لیا گیا تھا ۔

سربین ٹینس اسٹار نے آسٹریلوی حکام کی جانب سے ویزا منسوخ کیے جانے کے فیصلے پر عدالت سے رجوع کیا تھا۔

مزید پڑھیئے: جوکووچ کو ’بغیر ویکسینیشن‘ آسٹریلین اوپن میں شرکت کی اجازت مل گئی

بالآخر عدالت نے آج (پیر کے روز) جوکووچ کے  حق میں فیصلہ سناتے ہوئے ویزا کی منسوخی کے حکم کو فوری طور پر منسوخ کر دیا اور ان کی رہائی کے احکامات جاری کردیے۔

تاہم ان کی گرفتاری کی خبروں سے ایسا لگتا ہے کہ جوکووچ پر ابھی بھی رواں ماہ آسٹریلین اوپن میں کھیلنے پر پابندی لگائی جا سکتی ہے اور عدالتی فیصلے کے باوجود آسٹریلوی حکام انہیں ملک بدر کرسکتے ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب دفاعی چیمپئن کے مداحوں نے ان کی گرفتاری کے روز سے ہی ہوٹل کے باہر ان کے حق میں احتجاج جاری رکھا ہوا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر