Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 7: تماشائیوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ سامنے آگیا

Now Reading:

پی ایس ایل 7: تماشائیوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ سامنے آگیا

پی ایس ایل 7: تماشائیوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ سامنے آگیا

کراچی: پی سی بی نے پی ایس ایل 7 کے  میچز کے لیے 25 فیصد تماشائیوں کو داخلے کی اجازت دی ہے۔

این سی او سی  نے پاکستان سپر لیگ 7 کے پہلے مرحلے میں 25 فیصد تماشائیوں کو شرکت کی منظوری دی ہے جس کے بعد پی سی بی نے بھی 25 فیصد تماشائیوں کو ہی داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement

فیصلے کے مطابق کراچی میں شیڈول ہر میچ میں تقریباَ 8000 تماشائیوں کونیشنل اسٹیڈیم کراچی میں داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے بارہ سال سے زائد عمر کے تمام افراد کی مکمل کووڈ 19 ویکسین ہونا لازمی ہوگا۔

اسٹیڈیم کے داخلی دروازوں پر اپنا درست ویکسی نیشن سرٹیفکٹ دکھانا لازمی ہوگا اور اسٹیڈیم میں چہرے کو ماسک سےمسلسل ڈھانپے رکھنا لازم ہوگا۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ کووڈ 19 سے متعلق ہدایات  کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا جائے گا۔

Advertisement

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ این سی او سی کی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، تماشائیوں کی جانب سے بھی ہمیں غیر مشروط تعاون کی ضرورت ہوگی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کا پہلا مرحلہ 27 جنوری سے 7 فروری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ کی آن لائن ٹکٹ کرکٹ ڈاٹ بک می ڈاٹ پی کے اورایم اینڈ پی اسٹورز سے خریدی جاسکتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر