
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ایک لڑکی کے ساتھ تصاویر وائرل ہورہی ہیں، جسے دیکھ کر صارفین بھی تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
سماجی رابطے کی تصویر و ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم ایک خاتون کے ساتھ موجود ہیں جو دوسری تصویر میں ان کے کوٹ کا بٹن بھی لگارہی ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ان تصاویر کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں تشویش پیدا ہوگئی جبکہ کئی صارفین نے حیرانگی اور سوالات کرنا شروع کردیے، ایک صارف نے تو یہ تک کہہ دیا کہ ’اس تصویر کو دیکھ کر کئی لڑکیوں کے دل ٹوٹ گئے ہیں‘۔
ان تصاویر پر کئی صارفین نے دلچسپ اور مزاقیہ تبصرے بھی کیے جبکہ ایک صارف نے اصل حقیقت بیان کردی، انہوں نے بتایا کہ تصویر میں موجود خاتون کا تعلق دبئی سے ہے جو وہاں میک اپ آرٹسٹ کا کام کرتی ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
صارف نے بتایا کہ یہ خاتون پہلے سے شادی شدہ ہیں جبکہ یہ تصاویر گزشتہ دنوں ان خاتون کی بابر اعظم کے ساتھ کام کرنے کے دوران لی گئی تھی جسے انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم بھی شیئر کیا تھا۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اب تک کنوارے ہیں جبکہ ان کی منگنی کی خبریں دنوں سامنے آئی تھی تاہم اب تک ان کی جانب سے کسی بھی قسم کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
گزشتہ دنوں یی سی سی کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں بابر اعظم نے گوگل پر سب سے زیادہ پوچھے گئے سولات کے جواب دیے تھے۔
اس ویڈیو میں شادی سے متعلق سوال کے جواب میں کپتان بابر اعظم نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’اے تو مینوں ہی نئیں پتہ‘ یہ گھر والوں کو معلوم ہے لیکن ابھی فی الحال میری ساری توجہ کرکٹ پر ہے اور اسے ہی انجوائے کرنے دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News