
ثقلین مشتاق ہائی پرفارمنس کوچ بننے کے لیے مضبوط امیدوار
لاہور: ثقلین مشتاق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ بننے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔
ثقلین مشتاق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق انہیں ہائی پرفارمنس کوچ بننے کے لیے مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چئیرمین رمیز راجا کوچز کو بہت زیادہ معاوضہ دینے کے حق میں نہیں ہیں جبکہ ثقلین مشتاق کے ہائی پرفارمنس کوچ نہ بننے میں صرف معاوضہ ہی حائل ہوسکتا ہے۔
چئیرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجا کوچز کی تعیناتی کے لیے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں جبکہ وہ کوچنگ کے لیے غیر ملکیوں سے بھی رابطے میں ہیں۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے ہائی پرفارمنس، بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور پاور ہٹنگ کوچ کے لیے اشتہار دیا ہوا ہے جبکہ خواہشمند امیدواروں کی درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 24 جنوری مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کوچنگ کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News