قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم تینوں فارمیٹس کی آئی سی سی رینکنگ میں بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی پر سبقت لے گئے ہیں۔
آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں ویرات کوہلی دو درجے تنزلی کے بعد نویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں جبکہ بابر اعظم ایک درجے ترقی پاکر آٹھویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر اعظم پہلے ہی ویرات کوہلی سے آگے ہیں۔ وائٹ بال کے دونوں فارمیٹس میں بابر اعظم پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔
Classy Babar vs Dependable Kohli 🔥
AdvertisementThe Pakistan captain seems to be leading the battle across formats against his Indian rival 👏
Can Babar become the first 🇵🇰 batter to top the rankings in each format❓#Pakistan #India pic.twitter.com/8IBo2ttA4f
— Cricwick (@Cricwick) January 5, 2022
ویرات کوہلی ون ڈے میں دوسری پوزیشن پر ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں وہ ٹاپ ٹین میں بھی شامل نہیں ہیں۔
خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں کوئی بھی بلے باز بیک وقت ٹاپ پوزیشن پر نہیں رہا ہے اور اب بابر اعظم کے پاس یہ اعزاز اپنے نام کرنے کا سنہری موقع ہے۔
تاہم پاکستان کی اگلی ٹیسٹ سیریز تقریباً 3 ماہ بعد 3 مارچ سے شروع ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
