کراچی: پشاور زلمی کے کھلاڑی حیدر علی نے کورونا کو شکست دے دی ہے جس کے بعد انہوں نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق پشاور زلمی کے کھلاڑی حیدر نے کورونا کو شکست دینے کے بعد پشاور زلمی کے اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔
پشاور زلمی کی ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حیدر علی نے پشاور زلمی کا اسکواڈ جوائن کرلیا ہے جبکہ انہوں نے پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے
دوسری جانب ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کل کے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے جبکہ وہ کورونا مثبت آنے کے بعد سے قرنطینہ میں موجود ہیں۔
ٹیم انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ وہاب ریاض کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد شعیب ملک پہلے میچ میں پشاور زلمی کی قیادت کریں گے۔
دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی شاہد خان آفریدی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں جبکہ کراچی کنگز کے سابق کپتان عماد وسیم اور غیر ملکی کھلاڑی جارڈن بھی اس عالمی وبا کا شکار ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کنگز کو اپنے پہلے میچ سے قبل بڑا دھچکا، اہم بولر کی شرکت مشکوک
شاہد خان آفریدی نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے جبکہ کراچی کنگز کے کھلاڑی عماد وسیم اور جارڈن آج کے میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ آج سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کا آغاز ہونے جارہا ہے جس کا افتتاحی میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
