Advertisement
Advertisement
Advertisement

جوکووچ کو ’بغیر ویکسینیشن‘ آسٹریلین اوپن میں شرکت کی اجازت مل گئی

Now Reading:

جوکووچ کو ’بغیر ویکسینیشن‘ آسٹریلین اوپن میں شرکت کی اجازت مل گئی

عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو آسٹریلین اوپن میں شرکت کی اجازت مل گئی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں نوواک جوکووچ نے اس بات کی تصدیق  کی ہے کہ وہ لازمی کورونا ویکسینیشن  سے استثنیٰ ملنے کے بعد 2022 کے پہلے گرینڈ سلیم میں شرکت کے لیے آسٹریلیا جا رہے ہیں ۔

نوواک جوکووچ نے کرسمس اور نیو ایئر کی چھٹیوں کے دوران مکمل خاموشی اختیار کر رکھی تھی کہ آیا وہ جنوری 2022 میں آسٹریلین اوپن میں حصہ لیں گے یا نہیں۔

انہوں نے سربیا کی اے ٹی پی  کپ ٹیم سے بھی بغیر کسی وضاحت کے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ  کے آخر میں ٹینس اسٹارز سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم ایونٹ کی تیاری کے لیے آسٹریلیا پہنچنا شروع ہوئے تھے تاہم ان کے درمیان جوکووچ کہیں نظر نہیں آرہے تھے۔

ان کی غیر موجودگی نے ان قیاس آرائیوں میں اضافہ کیا کہ شاید وہ اس بات کی تصدیق  یا تردید کرنے سے انکار کرتے ہوئے آسٹریلیا کا سفر نہیں کریں گے کہ آیا انہوں نے کورونا وائرس ویکسین لگوائی ہے یا نہیں۔

Advertisement

تاہم اب   جب ایونٹ کے آغاز میں دو ہفتوں سے بھی کم وقت رہ گیا ہےتو  20 بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن نے خود اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ وہ لازمی کورونا ویکسینیشن سے استثنیٰ ملنے کے بعد  ایونٹ میں شرکت  کریں گے۔

یاد رہے کہ جوکووچ نےاپنی میڈیکل پرائیویسی قرار دے کر متعد د مرتبہ پوچھے جانے کے باوجود ویکسینیشن سے متعلق نہیں بتایا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
ایشیا کپ 2025: پہلے میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرا دیا
دبئی میں ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی شاندار رونمائی، محسن نقوی بھی شریک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر