
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز کل دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے میچ سے ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔
ایک جانب شائقین نے پہلے میچ کو کراچی کنگز کی سست رفتار بیٹنگ کی بدولت انتہائی بورنگ میچ قرار دیا لیکن دوسری جانب کراچی کنگز کے فاسٹ بالر محمد عمران جونیئر شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
شائقین کرکٹ نے محمد عمران جونیئر کی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے حد درجہ مشابہت پر ٹوئیٹر پر میمز شیئر کرنا شروع کردیے۔
بعض شائقین اس تذبذب کا شکار رہے کہ یہ محمد عمران جونیئر ہیں یا بلاول بھٹو۔
https://twitter.com/SQRNaqvi/status/1486762442734641154
ایک صارف نے لکھا کہ بلاول بھٹو جذبات میں آکر خود ہی میدان میں آگئے۔
Bilawal Bhutto jazbat mein akar khud maidan mein utar aye. pic.twitter.com/oDIpmOOeq2
— مبشر (@Mubbashir_09) January 27, 2022
ایک ٹوئیٹر صارف نے بلاول بھٹو اور محمد عمران جونیئر کی تصویر لگاکر لکھا کہ ’بلاول بھٹو اصل میں اور بلاول بھٹو پی ایس ایل میں‘۔
https://twitter.com/TheUmairButt/status/1486753355061858304
ایک صارف نے محمد عمران جونیئر کی ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’بلاول بھٹو اصل اکاؤنٹ سے آؤ‘۔
https://twitter.com/EngineerLarki/status/1486772360615190528
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News