Advertisement
Advertisement
Advertisement

محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

Now Reading:

محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹر محمد حفیظ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا جبکہ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ فخر کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

محمد حفیظ کا نوجوان کرکٹرز کو مشورہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان کے لیے کھیلیں فخر کے ساتھ کھیلیں اور اسے ایک اعزاز سمجھ کر کھیلیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 18 سال قبل جو سفر شروع کیا آج اس سے ریٹائر ہورہا ہوں لیکن جب تک فٹ ہوں اور پرفارم کررہا ہوں لیگ کھیلتا رہوں گا۔

واضح رہے کہ محمد حفیظ اس سے قبل 2018 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں تاہم اب انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے مکمل ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وہ لیگ میچز کھیلتے نظر آئیں گے۔

Advertisement

محمد حفیظ کے انٹرنیشنل کیریئر پر ایک نظر

محمد حفیظ پاکستان کے لیے 392 میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 21 سنچریوں اور 64 نصف سنچریوں کی مدد سے 12 ہزار 789 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ بین الاقوامی کرکٹ میں ان کی 253 وکٹیں بھی شامل ہیں۔

ون ڈے کیریئر

قومی کرکٹر نے اپنی بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز 3 اپریل 2003 کو شارجہ میں زمبابوے کے خلاف ون ڈے میچ سے کیا تھا جس میں وہ کوئی خاطر خواہ پرفارمنس نہ دکھا سکے تھے اور صرف 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے۔

محمد حفیظ نے اپنے ون ڈے کیریئر میں کل 218 میچز کھیلیں ہیں جس میں انہوں نے 6 ہزار 614 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ ون ڈے میں انہوں نے سب سے زیادہ 140 رنز اسکور کیے ہیں۔

علاوہ ازیں ون ڈے کیریئر میں ان کی 11 سنچریاں اور 38 نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ ان کا ایوریج 21 اعشاریہ 90 رہا ہے اور بالنگ میں ان کی 139 وکٹیں شامل ہیں۔

Advertisement

ٹیسٹ کیریئر

محمد حفیظ نے 20 اگست 2003 کو بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اپنا ڈیبیو کیا جس کی پہلی اننگ میں انہوں نے 2 رنز جبکہ دوسری اننگ میں انہوں نے نصف سنچری بناڈالی تھی۔

قومی کرکٹر نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے 55 میچز میں 37 اعشاریہ 34 کے ایوریج سے 3 ہزار 652 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ ٹیسٹ کیریئر میں انہوں نے سب سے زیادہ 224 رنز اسکور کیے ہیں۔

سابق کپتان نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 10 سنچریاں اور 12 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں جبکہ بولنگ میں انہوں نے 53 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کیریئر

محمد حفیظ وہ کرکٹر ہیں جو پاکستان کی جانب سے پہلا انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والی ٹیم کا حصہ تھے جبکہ محمد حفیظ پاکستان ٹیم کی جانب سے تمام انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی ملک کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں کل 119 میچز کھیلیں ہیں جس میں انہوں نے 14 نصف سنچریوں کے ساتھ 2 ہزار 514 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں ان کا 26 اعشاریہ 46 ایوریج رہا ہے۔

علاوہ ازیں ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں انہوں نے بولنگ کرواتے ہوئے 61 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں جبکہ ڈومسٹک ٹی ٹوئنٹی میں ان کی 196 وکٹیں شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر