
کرکٹ آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے ٹیم کے اعلان کے ساتھ دورہ پاکستان کی تیاریوں کی تصدیق کردی ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ وارنر اور میچل مارش سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں شامل نہیں کیونکہ بعض کرکٹرز دورہ پاکستان کی تیاری کی وجہ سے سری لنکا سیریز مس کریں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دورہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے فوری بعد ہے جبکہ جسٹن لینگر اور دیگر اہم اسپورٹ اسٹاف بھی دورہ پاکستان کی تیاری کے لئے چھٹیاں لے گا۔
کرکٹ آسٹریلیا کا مزید کہنا تھا اینڈریو میکڈونلڈ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہیڈ کوچ ہوں گے۔
دوسری جانب قومی کھلاڑیوں نے بھی ہوم سیریز کے لیے تیاریاں جلد شروع کرنا کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کرکٹرز کا کیمپ آئندہ ہفتے لاہور میں شروع ہوگا۔ پی ایس ایل میں بھی شامل کھلاڑیوں کو کیمپ میں بلایا جائے گا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے مارچ اور اپریل میں ٹیسٹ اور وائٹ بال کرکٹ سیریز پاکستان میں کھیلنا ہے جبکہ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 3 مارچ سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News