پاکستان انڈر 19 کوکٹ ٹیم نے عالمی کپ کے اپنے پہلے میچ میں زمبابوے کو ایک بڑے مارجن سے شکست دے دی ہے۔
انڈر 19 کرکٹ قرلڈ کپ جاری ہے جس میں قومی ٹیم نے اپنا آغاز فاتحانہ انداز میں کیا اور زمبابوے کی ٹیم کو 115 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی جبکہ پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 315 رنز اسکور کیے تھے۔
پاکستان کی جانب سے حسیب اللہ خان نے شاندار اننگ کھیلی اور 135 رنز اسکور بورڈ پر جڑدیے جبکہ بولنگ میں اویس علی نے اچھا اسپیل کروایا اور 56 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کے پوولین کی راہ دکھائی۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1483284014031114246?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1483284014031114246%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1038668
علاوہ ازین پاکستان کی جانب سے عرفان خان نے 75 رنز اسکور کیے جبکہ ذیشان ضمیر اور احمد خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2022 کا آغاز کل سے ہوگا
زمبابوے کی جانب سے مجموعی طور پر 200 رنز اسکور کیے گئے جس میں بیٹر برائن بینیٹ نے سب سے زیادہ 83 رنز اسکور کیے جبکہ زمبابوے کی جانب سے ایلکس فلاؤ نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ڈویب نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
