لاہور: 400 میٹرز ہرڈلز ریس کے پہلے ایشین گولڈ میڈ لسٹ مرزا خان وفات پاگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 1954 میں 400 میٹرز ہرڈلز ریس کے پہلے ایشین گولڈ میڈ لسٹ مرزا خان وفات پاگئے ہیں جن کی نماز جنازہ ان کے آباٸی گاؤں ڈھوک ڈھلوں میں آج دوپہر دو بجے ادا کی جائے گی۔
مرزا خان 15 دسمبر 1924 کو پیدا ہوئے اور 90 سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوئے جبکہ مرزا خان نے منیلا ایشین گیمز 1954میں پاکستان کے لئے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر آفتاب بلوچ 69 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے جس پر پی سی بی نے بھی دکھ کا اظہار کیا تھا۔
آفتاب بلوچ نے 1969 میں ڈھاکہ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 16 سال کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا جبکہ وہ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے چھٹے سب سے کم عمر کھلاڑی تھے۔
اس ٹیسٹ کی واحد اننگز میں انہوں نے 25 رنز بنائے تھے جبکہ انہیں اپنا دوسرااور آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے چھ سال انتظار کرنا پڑا جس میں انہوں نے لاہور میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 12 اور 60 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
