Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا ویکسین کے بغیر آنے والوں تماشائیوں کو موقع پر ہی ویکسین لگانے کا فیصلہ

Now Reading:

کورونا ویکسین کے بغیر آنے والوں تماشائیوں کو موقع پر ہی ویکسین لگانے کا فیصلہ

لاہور: پی سی بی اور ضلعی انتظامیہ نے کورونا ویکسین کے بغیر آنے والوں تماشائیوں کو موقع پر ہی ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی اور ضلعی انتظامیہ کے مابین ہونے والی میٹنگ میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں جبکہ کورونا ویکسین کے بغیر آنے والوں کو موقع پر ہی ویکسی نیشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق ایسے تماشائیوں کو موقع پر ہی ایک ڈوز لگائی جائے گی جبکہ ڈپٹی کمشنر لاہور آفس سے کورونا ویکسین کی بڑی کھیپ قذافی اسٹیڈیم پہنچائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میچز کے دوران قذافی اسٹیڈیم میں پچاس فیصد تماشائیوں کو آنے کی اجازت دینے کا معاملہ زیرغور آیا ہے جبکہ قذافی سٹیڈیم میں 25 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

ذرائع کے مطابق اسٹیڈیم میں آنے والے تماشائیوں کے پاس کورونا ویکسی نیشن کارڈ کو لازمی قرار دیا جائے گا اور کورونا ویکسی نیشن کارڈ کے بغیر کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا آغاز 27 جنوری سے کراچی میں ہوگا جبکہ لاہور میں میچز 10 فروری سے 27 فروری تک کھیلے جائیں گے۔

دوسری جانب کراچی میں ہونے والے میچز کے لیے 25 فیصد تماشائیوں کو داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فیصلے کے مطابق کراچی میں شیڈول ہر میچ میں تقریباَ 8 ہزار تماشائیوں کونیشنل اسٹیڈیم کراچی میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے بارہ سال سے زائد عمر کے تمام افراد کو مکمل کووڈ 19 ویکسین ہونا لازمی ہوگا جبکہ اسٹیڈیم کے داخلی دروازوں پر اپنا درست ویکسی نیشن سرٹیفکٹ دکھانا لازمی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7 کھلاڑیوں کے اہل خانہ بھی کورونا کی لپیٹ میں

Advertisement

اسٹیڈیم میں چہرے کو ماسک سے مسلسل ڈھانپے رکھنا لازم ہوگا جبکہ این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ کووڈ 19 سے متعلق ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر