Advertisement
Advertisement
Advertisement

بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ کی عبدالرزاق کو بطور کوچ جاب کی پیشکش

Now Reading:

بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ کی عبدالرزاق کو بطور کوچ جاب کی پیشکش

لاہور: بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ نے عبدالرزاق کو بطور کوچ جاب کی پیشکش کی ہے۔

پاکستانی اسٹار آل راؤنڈرعبدالرزاق سے بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ کا رابطہ ہوا ہے جبکہ انہوں نے عبدالرزاق کو بطور کوچ جاب کی پیشکش کی ہے جس کے بعد انہوں نے جواب دینے کے لئے وقت مانگ لیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ عبدالرزاق پاکستان کرکٹ بورڈ میں بطور ریجنل ہیڈکوچ و قومی سلیکٹر کام کررہے ہیں جبکہ انہوں نے بطور آل راؤنڈر قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 343 میچز کھیلے ہیں۔

عبدالرزاق نے اپنے 17 سال کیریئر میں 46 ٹیسٹ، 265 ون ڈے اور 32 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلیں ہیں جس میں انہوں نے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 سنچریوں اور 30 نصف سنچریوں کی بدولت 7 ہزار 419 رنز اسکور کیے۔

قومی آل راؤنڈر کا بولنگ کیریئر بھی کافی متاثر کن رہا تھا جبکہ انہوں نے 343 میچز میں 389 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ علاوہ ازیں عبدالرزاق نے 610 ڈومسٹک میچز بھی کھیلے۔

Advertisement

عبدالرزاق نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہوئے 14 ہزار 800 رنز اسکور کیے جبکہ انہوں نے 875 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر