Advertisement
Advertisement
Advertisement

بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کرلی

Now Reading:

بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کرلی

ماؤنٹ منگوئی: بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو نیوزی لینڈ کی سرزمین پر پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کرلی ہے۔

نیوزی لینڈ کے ماؤنٹ منگوئی ٹیسٹ میں بنگلادیش کی ٹیم نے میزبان ٹیم کے خلاف 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ یہ کامیابی بنگلادیش نے پہلی مرتبہ نیوزی لینڈ کی سرزمین پر حاصل کی ہے۔

اسی کے ساتھ ہی بنگلادیش کی ٹیم نے چھٹی مرتبہ اپنے ہوم گراؤنڈ کے باہر یہ کامیابی حاصل کی ہے جبکہ 10 سال بعد پہلی مرتبہ کسی ٹیم نے نیوزی لینڈ کی سرزمین پر کوئی ٹیسٹ میچ جیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تاریخی جیت کے قریب پہنچ کر بنگلا دیش کو بڑا دھچکا

Advertisement

اس سے قبل پاکستان ٹیم نے 2011 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہلٹن ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد ایشین ٹیم نے نیوزی لینڈ میں 19 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں سے 16 میچز میں شکست ہوئی جبکہ 3 میچز ڈرا ہوگئے۔

بنگلادیش کی کامیابی

بنگلادیش نے ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 8 وکٹوں سے اپنے نام کیا جبکہ بنگلادیش کو جیت کے لیے نیوزی لینڈ نے 40 رنز کا ہدف دیا تھا جبکہ اس ٹیسٹ میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز عبادت حسین کے نام رہا، جنہوں نے دوسری اننگ میں 6 وکٹیں حاصل کرکے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ڈھیر کردیا تھا۔

اس میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو ان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا جبکہ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگ میں 328 رنز بنائے جس کے جواب میں بنگلادیش نے رنز کا ڈھیر کھڑا کردیا تھا جس کے بوجھ تلے نیوزی لینڈ کی ٹیم ایسے دبی کے اٹھ نہ سکی۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلادیش نے وہ کر دکھایا جو انگلینڈ اور جنوبی افریقا بھی نہ کر سکے

Advertisement

بنگلادیش کی پوری ٹیم نے اپنی پہلی اننگ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 458 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا جبکہ مومن الحق نے 88، لٹن داس نے 86، محمود الحسن 78 اور نجم الحسن شنٹو نے 64 رنز اسکور کیے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسری اننگ میں عبادت حسین کی شاندار بولنگ کی بدولت صرف 169 رنز ہی اسکور کرسکی تھی اور بنگلادیش کو جیت کے لیے 40 رنز کا ہدف دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر