Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلیا کا دورہ پاکستان، پاکستانی کھلاڑیوں کا تیاریاں جلد شروع کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

آسٹریلیا کا دورہ پاکستان، پاکستانی کھلاڑیوں کا تیاریاں جلد شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی: قومی ٹیسٹ پلیئرز کی ہوم سیریز کیلئے تیاریاں جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریڈ بال کرکٹ کھیلنے والے کرکٹرز کا کیمپ آئندہ ہفتے لاہور میں شروع ہوگا جبکہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کرکٹرز منگل سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

پی ایس ایل میں شامل نہ ہونے والے دیگر کھلاڑیوں کو بھی کیمپ میں بلایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ پاکستان کے حوالے سے آسٹریلوی کپتان کا بیان سامنے آگیا

Advertisement

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے مارچ اور اپریل میں ٹیسٹ اور وائٹ بال کرکٹ سیریز پاکستان میں کھیلنا ہے جبکہ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 3 مارچ سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نک ہاکلے کا بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کی ٹیم اگلے سال مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ اومیکرون کے خدشات کے باوجود سیریز منسوخ نہیں کی جائے گی، دورہ پاکستان کے لیے ہم پی سی بی اور تمام حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا اس سلسلے میں کرکٹ آسٹریلیا کی ایک ٹیم نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا، کینگروز کا دورہ پاکستان ایک پیچیدہ کوشش ہے، ہم اس دورے کے لیے بہت پرعزم ہیں۔ لیکن یہ اس وقت تک ہے جب تک یہ دورہ ہمارے لئے محفوظ ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں اومیکرون کے باوجود دورہ کریں گے، کرکٹ آسٹریلیا

دوسری جانب آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ یقین ہے کہ ٹیسٹ اسکواڈ پاکستان کا دورہ کرے گا لیکن ابھی دورے کے حوالے سے بہت کچھ ہونا ہے۔

پیٹ کمنز نے کہا تھا کہ اس موقع پر میں دورے کے حوالے سے بہت پازیٹو ہوں جبکہ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے جو کام کیے ہیں وہ شاندار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر