Advertisement
Advertisement
Advertisement

محمد عباس کا ہمپشائر کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا

Now Reading:

محمد عباس کا ہمپشائر کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا

پاکستان کے  ٹیسٹ فاسٹ بالر محمد عباس کا ہمپشائر کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔

ہمپشائر کاؤنٹی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق  محمد عباس کاؤنٹی چیمپئن شپ کے آغاز میں کم از کم پہلے دو ماہ کے لیے  دستیاب ہوں گے ۔

ٹیسٹ بالر محمد عباس مسلسل دوسری مرتبہ ہمپشائر کی جانب سے کھیلیں گے۔

اس حوالے سے محمد عباس کا کہنا ہے کہ  ہمپشائر کاؤنٹی کو دوبارہ جوائن کرنے پر خوش ہوں ، مجھے گزشتہ برس بھی ہمپشائر کی جانب سے کھیلنا اچھا لگا تھا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ  مجھے امید ہے کہ کاؤنٹی کی جانب سے اچھے کھیل کا مظاہرہ کروں گا ۔

مزید پڑھیے: شاہین آفریدی کا 2022 کے لئے انگلش کاؤنٹی مڈل سیکس سے معاہدہ

اس سے قبل شاہین شاہ آفریدی  بھی ہمپشائر کی  نمائندگی کرچکے ہیں ۔ انہوں نے ہمشائر کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں حصہ لیا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ رواں برس محمد عباس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، حارث رؤف اور نسیم شاہ بھی مختلف کاؤنٹی کی جانب سے کھیلیں گے۔

مزید پڑھیے: محمد رضوان کا سسیکس کاؤنٹی سے معاہدہ

شاہین شاہ آفریدی  مڈل سیکس کو ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ اور کاؤنٹی چیمپئین شپ میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔

محمد رضوان  جولائی کے وسط میں وائٹلٹی بلاسٹ کے اختتام تک چیمپئن شپ اورٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سسیکس کی نمائندگی کریں گے۔

مزید پڑھیے: حارث رؤف یارکشائر کاؤنٹی کا حصہ بن گئے

لاہور قلندرز کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت یارکشائر کاؤنٹی نے 2022  کے لیے حارث رؤف کو بطور اوورسیز کھلاڑی  ٹیم میں شامل کیا ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیے: پاکستانی نوجوان فاسٹ بالر نسیم شاہ کا انگلش کاؤنٹی سے معاہدہ

18 سالہ ابھرتے ہوئے نوجوان  فاسٹ بالر  نسیم شاہ گلوسسٹر شائر کاؤنٹی کو  2022 کے سیزن کے ابتدائی چند مہینوں کے  لیے تمام فارمیٹس میں کھیلنے کے لیے دستیاب  ہوں گے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر