Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشین چیمپئن باکسر عثمان وزیر کا پاکستان میں ایک ماہ کے اندر باکسنگ اکیڈمی بنانے کا اعلان

Now Reading:

ایشین چیمپئن باکسر عثمان وزیر کا پاکستان میں ایک ماہ کے اندر باکسنگ اکیڈمی بنانے کا اعلان

ایشین چیمپئن باکسر عثمان وزیر نے پاکستان سویٹ ہوم میں ایک ماہ میں باکسنگ اکیڈمی بنانے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کے ابھرتے ہوئے باکسنگ اسٹار اور ایشین چیمپئن عثمان وزیر نے پاکستان سویٹ ہوم کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم میں بنائی جانے والی باکسنگ اکیڈمی میں ملکی و غیرملکی کوچز کی نگرانی میں بچوں کو ٹریننگ دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ چھ ماہ میں یہاں سے بچے تیار ہو کر پاکستان کے لیے باکسنگ ایونٹ میں نمائندگی کریں گے۔ مجھے پاکستان سویٹ ہوم آکر محسوس ہوا کہ اس ملک کے اصل ہیرو پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان ہیں یہ جس طرح بچوں اور بچیوں کی تربیت کررہے ہیں یہ ایک بہترین کام ہے۔

انہوں نے اپنی تمام مقابلوں کی آمدنی میں سے ایک حصہ پاکستان سویٹ ہوم کو عطیہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ پاکستان سویٹ ہوم سے ایک اچھا ٹیلنٹ نکلے گا جو آئندہ پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔

عثمان وزیر کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں پاکستان سویٹ ہوم کے لیے میری خدمات حاضر ہیں۔ میں ایک حادثاتی طور پر باکسر بنا جبکہ میں ایک فٹبالر تھا لیکن میں باکسر بن گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان کا کہنا تھا کہ آج باکسنگ رنگ کے چیمپئن کا پاکستان سویٹ ہوم آنا ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشین باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر پاکستان کے نامور باکسر ہیں ، فواد چوہدری

Advertisement

زمرد خان کا مزید کہنا تھا کہ سویٹ ہوم کے بچے عثمان وزیر کی آنے والے ایونٹ میں کامیابی کے لیے دعا گو ہیں جبکہ باکسنگ اکیڈمی بنانے پر عثمان وزیر کا شکرگزار ہوں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوکے چیمبر کے صدر خورشید برلاس نے کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں اور بچیوں کے لیے ایونٹ منعقد کریں گے جبکہ یوکے چیمبر کے پلیٹ فارم سے پاکستان سویٹ ہوم کے لیے فنڈز بھی اکٹھے کیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر