
آئی سی سی نے ٹیسٹ پلئیر رینکنگ جاری کر دی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئر رینکنگ جاری کی ہے جس کے مطابق بیٹنگ میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین پہلے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
🔼 Steve Smith overtakes Kane Williamson
🔼 Kyle Jamieson launches into third spotThe latest @MRFWorldwide ICC Men’s Test Player Rankings 👇
AdvertisementFull list: https://t.co/0D6kbTluOW pic.twitter.com/vXD07fPoES
— ICC (@ICC) January 12, 2022
آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن چوتھے نمبر چلے گئے ہیں اور پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا رینکنگ میں آٹھواں نمبر برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا
بولنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا نمبر اور بھارت کے روی چندرن ایشون کا دوسرا نمبر برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن بولنگ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کا سلو اوور ریٹ کے قانون میں تبدیلی کا فیصلہ
پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ایک نمبر تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ حسن علی کی رینکنگ میں دو درجے بہتری ہوئی ہے اور وہ ٹاپ ٹین میں آ گئے ہیں اور ان کا بولرز کی رینکنگ میں دسواں نمبر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News