پاکستانی اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ارطغرل غازی قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دیریلیس ارطغرل کا جادو پاکستان کے طول و ارض میں سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ سیریز کے سحر میں سب مبتلا نظر آرہے ہیں۔
پاکستانی پیسر نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ محمد رضوان اور میں ہمیشہ آن فیلڈ بابر سے کہتے ہیں کہ ہمیں بتائیں کہ ہمیں کیا کرنا ہے کیونکہ وہ ہمارا ارطغرل غازی ہے اور ہم اس کے سپاہی ہیں۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران پیسر کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کی وکٹ میرے کیرئیر کی چند بہترین وکٹوں میں سے ایک میں شمار ہوتی ہے۔ روایتی حریفوں کے درمیان میچ سے قبل عجیب سا ماحول بن جاتا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں روہت شرما کو آؤٹ کرنے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف پلاننگ سے باؤلنگ کرائی، مجھے معلوم تھا کہ 2017 چمپئینز ٹرافی کہ فائنل میں عامر کے خلاف ان سوئنگ گیند پر آؤٹ ہوئے تھے جس کا میں نے بھی فائدہ اٹھایا۔ میں نے سوچا ہوا تھا جب بھی بھارت کے خلاف موقع ملا تو اچھی کارکردگی پیش کروں گا۔
یاد رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں روایتی حریفوں کے درمیان میدان 23 اکتوبر کو سجے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
