قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سال نو کے موقع پر والدین کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے درخواست کی ہے۔
سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے سال نو کے موقع پر سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی اور اپنے خاندان کی جانب سے نئے سال کی مبارکباد پیش کی ہے۔
Hope everyone had a safe New Year’s Eve last night. Please listen to my message carefully, if we want betterment for our country then we need to all work together to make a change! #StopAirFiring #GunSafety #HappyNewYear2022 @sindhpolicedmc8 pic.twitter.com/99pOHu6pOw
— Wasim Akram (@wasimakramlive) January 1, 2022
قومی ٹیم کے سابق کپتان کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ’مجھے ایک درخواست کرنی ہے جو بہت ہی ضروری ہے، ہم ذرا اپنے بچوں کو سمجھائیں کے وہ دکھاوا کرنا بند کریں۔
وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ رات کے 12 بجتے ہی ٹھا ٹھس ٹھس ٹھا کرنے کرنے لگتے ہیں، اتنے ریمبو آپ ہیں نہیں۔ جائیں اور کچھ پٹاخیں خرید لیں جیسے میں نے اپنی بیٹی کے لیے چھوٹے انار اور پھلجڑیاں خریدی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سال نو کا پہلا مقدمہ درج
انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خود کو بدلنا ہوگا، ہم 70 کی دہائی چیزیں دہرائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یاد رکھوں جس گولی نے اوپر جانا ہے تو اس نے نیچے بھی آنا ہے اور واپس آکر وہ کسی کو بھی لگ سکتی ہے جس میں آپ کے عزیز بھی ہوسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ سال نو کے آغاز پر رات 12 بجتے ہی مختلف ممالک میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں آتش بازی کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک سال پیچھے کا سفر کرنے والی انوکھی پرواز
یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں پولیس کی کوششوں کے باوجود نئے سال کی آمد کے موقع پر مختلف علاقوں میں شدید ہوائی فائرنگ کے واقعات رپورٹ کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 1 بچہ جاں بحق جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
فائرنگ کے واقعات کورنگی، عزیز آباد، لیاقت آباد، بلدیہ، رنچھوڑ لائن، پریڈی، کالا پل، گلستان جوہر م سولجر بازار، ملیر گوشت مارکیٹ، گرومندر، نارتھ ناظم آباد، کورنگی، واٹر پمپ، کھاردار اور ریلوے سٹی میں پیش آئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
