سابق کپتان وسیم اکرم بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز کے ڈائریکٹر کرکٹ وسیم اکرم کا کورونا ٹیسٹ عمان میں جاری لیجنڈ لیگ سے واپسی پر مثبت آیا ہے۔
انہوں نے کورونا مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
مزید پڑھیے: وسیم اکرم اور شنیرا نے سماجی مسئلہ حل کر دیا
عمان لیجنڈ لیگ سے واپسی پر دو لوگوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ پشاور زلمی کے کامران اکمل بھی لیجنڈ لیگ سے واپسی پر کورونا کا شکار ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ وسیم اکرم ون ڈے کرکٹ میں 500 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے بالر ہیں۔انہوں نے 356 میچز میں 502 وکٹیں حاصل کیں اور چھ نصف سنچریز کی مدد سے 3717 رنز بھی بنائے۔
ان سے آگے صرف سری لنکا کے متھیا مرلی دھرن ہیں جن کی وکٹوں کی تعداد 534 ہے۔
وسیم اکرم نے 104 ٹیسٹ میچز میں 414 وکٹیں حاصل کیں اور تین سنچریز کی مدد سے 2898 رنز بھی بنائے جس میں ایک ناقابل شکست ڈبل سنچری بھی شامل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
