انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کیوی بولر اعجاز پٹیل کو پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے بولر اعجاز پٹیل کو بھارت کے خلاف 10 وکٹیں لینے پر آئی سی سی نے دسمبر کے لیے پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔
No surprises here!
The winner of the ICC Men's Player of the Month for December 2021 has been revealed 🏆
AdvertisementDetails 👇
— ICC (@ICC) January 10, 2022
آئی سی سی نے اعجاز پٹیل کے ساتھ ساتھ مینک اگروال اور مچل اسٹراک کو بھی نامزد کیا تھا تاہم سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کی بنیاد پر انہیں پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ممبئی سے تعلق رکھنے والے اعجاز پٹیل نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگ میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں جس کے بعد وہ ایک اننگ میں 10 وکٹیں لینے والے تیسرے بالر بن گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کو ڈھیر کرنے والے اعجاز پٹیل نظر انداز ہوگئے
اس سے قبل ایک اننگ میں 10 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز انگلینڈ کے جم لیکر اور بھارت کے انیل کمبلے کے پاس تھا۔
انگلینڈ کے جم لیکر نے یہ کارنامہ 1956 میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران انجام دیا تھا جبکہ جم لیکر نے پہلی اننگ میں 9 وکٹیں جبک دوسری اننگ میں پوری 10 وکٹوں کا شکار کیا تھا۔
ایک اننگ میں وکٹیں حاصل کرنے کا دوسرا اعزاز بھارتی اسپنر انیل کمبلے کے پاس تھا جہون نے یہ کارنامہ پاکستان کے خلاف 1999 میں انجام دیا تھا۔
انہوں نے پاکستان کے دورہ بھارت کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستان کی دوسری اننگ میں 74 رنز دے کر دس وکٹیں اڑا دی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
