Advertisement
Advertisement
Advertisement

انگلش بولرز نے بے بی ٹائیگرز کے خواب چکنا چور کردئیے

Now Reading:

انگلش بولرز نے بے بی ٹائیگرز کے خواب چکنا چور کردئیے

انگلش بولرز نے بے بی ٹائیگرز کے خواب چکنا چور کردئیے۔ یکطرفہ مقابلے میں بے بی بنگال ٹائیگرز کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق بولرز کی بہترین کاردگی کی بدولت انگلش ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف اپنا افتتاحی مقابلہ 7 وکٹوں سے باآسانی جیت لیا۔

ٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کرنا دفاعی چمپئینز کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔ صرف 3 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل ہوسکے۔ پوری ٹیم 97 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

رپن مونڈول کی مزاحمتی 33 رنز پر مشتمل اننگز بھی بنگلہ دیشی بیٹنگ کیلئے کارگر ثابت نہیں ہوسکی۔

جوشوا بوئیڈن کا اسپیل بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن اپ کیلئے تباہ کن ثابت ہوا۔ انھوں نے 9 اوورز میں 16رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کا آؤٹ کیا۔

Advertisement

بنگلہ دیشی اننگز میں میڈن اوورز کی تعداد 9 رہی۔ تھومس ایسپن وال، جیمز سیلز، فتح سنگھ، نے بالترتیب دو، ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔

انگلش بلے بازوں نے جوابی اننگ میں بہترین کھیل پیش کیا اور ٹوٹل اسکور صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

جیکب بیتھیل نے 44 رنز کی دلکش اننگر کھیلی۔

کرکٹ حلقوں کے مطابق ایسا جارحانہ آغاز ٹورنامنٹ میں انگلش سائیڈ کو فیورٹ بنارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر