
کپتان آسٹریلیا کرکٹ ٹیم پیٹ کمنز کا دورہ پاکستان حوالے سے بیان سامنے آگیا ہے۔
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ یقین ہے کہ ٹیسٹ اسکواڈ پاکستان کا دورہ کرے گا لیکن ابھی دورے کے حوالے سے بہت کچھ ہونا ہے۔
پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ اس موقع پر میں دورے کے حوالے سے بہت پازیٹو ہوں جبکہ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے جو کام کیے ہیں وہ شاندار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ سے پیار کرنے والی قوم ہے، عثمان خواجہ
انہوں نے کہا کہ سب کچھ اچھی طرح آگے بڑھ رہا ہے، سب نہیں توٹیم ضرور جائے گی اور اگر کچھ کھلاڑی نہ جانے کی چوائس کرتے ہیں تو یہ ٹھیک ہے۔
دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے دورہ پاکستان کے حوالے سے پرعزم ہیں جبکہ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
انہون نے مزید کہا تھا کہ ہم انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں تاکہ سب منصوبے کے مطابق ہو، یہ واقعی ایک بڑی پیچیدہ کوشش ہے لیکن ہم دورے کے لیے کافی پرعزم ہیں۔
علاوہ ازیں آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپنر شین وارن اور انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے بھی آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے دورہ پاکستان کو انتہائی اہم قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں اومیکرون کے باوجود دورہ کریں گے، کرکٹ آسٹریلیا
شین وارش کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کا دورہ پاکستان بہت اہمیت کا حامل ہے، پاکستان کے کھلاڑیوں نے 40،50 میچز کھیلنے کے باوجود پاکستان میں کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلا ہے۔
سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کہا کہ دی بگ 3 میں شامل تینوں ٹیموں انڈیا، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے پاس تمام پیسہ ہے اور ان کو دوسرے ممالک کی دیکھ بھال کرنا ضروری ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا کو جب سیکیورٹی کے لیے گرین سگنل مل جائے تو اسے کسی بھی طرح پاکستان کا دورہ کرنا چاہئیے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم رواں سال مارچ میں پاکستان کو دورہ کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News