Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیشنل اسٹیڈیم کے اندر آگ لگ گئی

Now Reading:

نیشنل اسٹیڈیم کے اندر آگ لگ گئی

نیشنل اسٹیڈیم کے اندر آگ لگ گئی

کراچی : نیشنل اسٹیڈیم کے اندر آگ لگ گئی ہے جسے بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں روانہ ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آتشزدگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ آگ کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں روانہ ہوگئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آگ نیشنل اسٹیڈیم کے اندر موجود ساؤنڈ سسٹم میں لگی ہے۔

واضح رہے کہ کل سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈٰم میں پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز ہورہا ہے جس کا ابتدائی میچ کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل،کراچی میں گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے پوائنٹس مختص کر دیے گئے

Advertisement

نیشنل اسٹیڈٰیم کراچی میں پہلے مرحلے کے میچز 7 فروری تک جاری رہیں گے جبکہ بقیہ میچز 10 فروری سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 27 فروری کو ہوگا۔

دوسری جانب ایونٹ سے قبل ہی کورونا کے وار جاری ہیں اور گذشتہ روز پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور حیدر علی کا کووڈ رزلٹ مثبت آیا تھا جبکہ اس سے قبل پشاور زلمی کے ہی کھلاڑی کامران اکمل اور ارشد اقبال کورونا میں مبتلا ہوئے تھے۔

میچز کے دوران ٹریفک کے نظام کو بہتر رکھنے کے لیے شائقین کرکٹ کی گاڑیوں کے لیے پوائنٹس بھی مختص کیے گئے ہیں جہاں سے شٹل سروس کے ذریعے تماشائیوں کو اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7 سے قبل سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بڑی بیٹھک

Advertisement

ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کے ترجمان کے مطابق گاڑیاں پارک کرنے کے لیے گلشن اقبال میں یونیورسٹی روڈ پر بیت المکرم مسجد کے قریب حکیم سعید گراؤنڈ کو پارکنگ کے لیے مختص کیا گیا ہے جبکہ نیشنل کوچنگ سینٹر سے ملحقہ چائنا گراؤنڈ صرف وی آئی پی ویز کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے مختص ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر