قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ہمشکل کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس کی شکل ہوبہو بابر اعظم سے ملتی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم کے ہمشکل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کو صارفین بھی حیرت میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم کے ہمشکل زمین پر بیٹھ کر ہاتھ سے بریانی کھارہے ہیں جبکہ ویڈیو میں موجود افراد بھی ہمشکل کو بابر اعظم ہی کہہ کر پکار رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاداب خان کی ہمشکل خاتون کے سوشل میڈیا پر چرچے
اس نوجوان کو دیکھ کر یقیناً آپ بھی حیرت میں مبتلا ہوئے ہوں گے کیونکہ نوجوان کی شکل ہوبہو قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے مل رہی ہے جبکہ ویڈیو میں موجود شخص کی پہچان اب تک نہیں ہوسکی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے بولر اور پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی ہمشکل خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جو مسکراتے ہوئے ہوبہو شاداب خان لگ رہیں تھیں۔
https://twitter.com/crackheadenerji/status/1459827088110895106?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1459827088110895106%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F269627-
شاداب خان اور ان کی ہمشکل خاتون کی تصویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے مزے مزے کے جوابات بھی دیکھنے کو ملے۔
کسی نے ان خاتون کو شاداب شبانہ قرار دیا تو کسی نے انہیں شاداب کی فلٹر کاپی جبکہ کئی صارفین نے تو حیرت کا اظہار بھی کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
