Advertisement
Advertisement
Advertisement

ثانیہ مرزا نے ٹینس کو خیرباد کہہ دیا

Now Reading:

ثانیہ مرزا نے ٹینس کو خیرباد کہہ دیا

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ٹینس سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا ہے، انہوں نے یہ فیصلہ آسٹریلین اوپن خواتین کے ڈبل ایونٹس کے پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ٹینس کو خیرباد کہنے کا ارادہ کرلیا ہے جبکہ 2022 کا ٹینس سیزن ان کے کیریئر کا آخری سیزن ہوگا۔

Advertisement

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے جب انہیں آسٹریلین اوپن خواتین کے ڈبل ایونٹس کے پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس میچ کے بعد میڈیا سے گفتکو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا یہ فیصلہ آسان نہیں تھا لیکن اس کی کچھ وجوہات ہیں، میرے لیے سب سے اہم میرا بیٹا ہے اور میرا بہت زیادہ سفر کرنا اس کے لیے اچھا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری فٹنس بھی کافی کم ہورہی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ اس کی ریکوری میں لمبا عرصہ لگے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ سابق کپتان کی اہلیہ 6 مرتبہ گرینڈ سلم ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہیں جبکہ وہ ڈبلیو ٹی اے کی سنگل رینکنگ میں ٹاپ 30 میں شامل پہلی انڈین کھلاڑی ہیں۔

علاوہ ازیں ثانیہ مرزا ڈبلیو ٹی اے کی ڈبلز رینکنگ میں ٹاپ پر بھی رہ چکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر